تلنگانہ آر ٹی سی میں خاتون ڈرائیورس کے تقرر کی تیاریاں ، عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت کا تحفہ

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ (سیاست نیوز) عالمی یوم خواتین کے موقع پر آر ٹی سی کی جانب سے خواتین کیلئے خوشخبری دی جاسکتی ہے ۔ آر ٹی سی میں آج تک خاتون ڈرائیورس کا تقرر نہیں کیا گیا۔ تاہم تلنگانہ آر ٹی سی خاتون ڈرائیورس کے تقررات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اس سلسلہ میں اعلان کیا جاسکتا ہے کہ مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو آر ٹی سی میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں آر ٹی سی پر بھاری بوجھ پڑ رہا ہے ۔ روزانہ تقریباً 30 لاکھ خواتین آر ٹی سی میں سفر کر رہی ہے ۔ آر ٹی سی میں خاتون کنڈکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی لیکن اترپردیش ، ٹاملناڈو ، ہماچل پردیش ، کیرالا اور مہاراشٹرا کے مقابلہ تعداد کم ہے۔ این چندرا بابو نائیڈو حکومت نے خاتون کنڈکٹرس کے تقررات عمل میں لائے تھے ۔ آر ٹی سی میں جملہ 14894 ڈرائیورس اور 17614 کنڈکٹرس ہیں جن میں سے 4322 خاتون کنڈکٹرس ہیں۔ حکومت کو امید ہے کہ خاتون ڈرائیورس کے تقرر سے آر ٹی سی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ۔ 1