تلنگانہ اسمبلی میں نئے ریونیو بلز کی متفقہ طور پر منظوری

,

   

ریاست میں ریونیو اصلاحات لانے کی سمت پہلا قدم ، اراضی تنازعات ختم کرنے میں معاون
حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسمبلی میں آج ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے نئے ریونیو بلز کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ بلوں کی منظوری کے ساتھ ہی ریاست میں اراضی نظم و نسق اور رجسٹریشن کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی ۔ لینڈ اینڈ پٹہ دار پاس بکس بل 2020 میں تلنگانہ کے حقوق تلگانہ ابالیشن آف دی پوسٹ ولیج ریونیو آفیسر بل 2020 ، تلنگانہ میونسپل لاز ایمنڈمنٹ بلز 2020 کو زائد از پانچ گھنٹے کے مباحث کے بعدکسی تبدیلی کے بغیر منظور کرلیا گیا ۔ یہ بل ریاست میں ریونیو اصلاحات لانے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ اس سے مالکین اراضی کو ملکیت کا حق حاصل ہوجائے گا اور ریاست میں آراضی تنازعات ختم ہوجائیں گے ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے بلوں پر مباحث کے دوران ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان بلوں کی منظوری سے ریاست میں اراضی کے تنازعات ختم ہوجائیں گے ۔ ہمیں مکمل اصلاحات لانے کیلئے طویل جدوجہد کرنی ہوگی ۔ اس کیلئے مزید قوانین اور دیگر ابالیشن اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نہ ہی پرانے ریونیو قوانین کو ختم کیا ہے اور نہ ہی دھارانی پورٹل شروع کرتے ہوئے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔