تلنگانہ: سرپنچ کی ہدایت پر 50کتوں کو زہر دے کر ماردیا گیا۔

,

   

حیدرآباد: نلگنڈہ میں تلے دیور پلی گاؤں میں سرپنچ کی ہدایت پر 50کتوں کو زہر دے کر ماردیا گیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ ان کتوں کی نعشوں کو ایک ٹرک کے ذریعہ ایک قریبی نکالا گنڈی واٹر پروجیکٹ میں پھینک دیا گیا۔

نلگنڈہ ضلع کے کلکٹر گورو اپل نے اس معاملہ میں تحقیقات کی ہدایت دی۔ ضلعی پنچایت آفیسر یادو نے بتایاکہ مقامی لوگ کتوں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے۔ انہوں نے کئی مرتبہ اس کی شکایت بھی کی تھی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کتے ان پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ اس طرح کی شکایات ملنے پر سرپنچ نے ان کتوں کو ماردینے کی ہدایت دی۔ کلکٹر گورو نے تقین دلایا کہ خاطیوں کو پکڑکر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔