۔ 2 آئی اے ایس عہدیدار بھی کورونا کا شکار
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے عارضی سکریٹریٹ بی آر کے بھون میں کورونا کیسس منظرِ عام پر آنے کے بعد سرکاری عہدیداروں اور ملازمین میں سراسیمگی کا ماحول دیکھا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی اے ڈی اور تعلیم سے متعلق دفاتر میں 15 سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ان کے علاوہ سکریٹری محکمہ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ کورونا سے متاثر ہوئے۔ ابتدائی علامات کے بعد انہوں نے ٹسٹ کرایا جو پازیٹیو نکلا ۔ جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری کی پیشی میں 3 پرسنل سکریٹریز کے علاوہ بعض دیگر ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے۔ کورونا کے کیسس میں اضافہ اور ابتدائی علامات کے نتیجہ میں آئی اے ایس عہدیدار وکاس راج جو جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری ہیں انہوں نے احتیاطی طور پر خود کو ہوم آئسولیشن میں محدود کرلیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے دفتر میں تمام ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بی آر کے بھون میں کورونا کیسس میں اضافہ کے باعث دیگر محکمہ جات کے دفاتر کے ملازمین میں خوف کا ماحول ہے اور کئی ملازمین نے اپنے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کو ورک فرم ہوم کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے۔ر