مرکز کی جانب سے اعلان کردہ مثالی گاوں کی فہرست میں تلنگانہ سرفہرست
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں پلے پٹنا پروگرام کے پانچویں مرحلے کا جمعہ سے آغاز ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ کبھی بھی کہیں بھی تباہی کے بعد اس نظام کو دوبارہ بحال کرنا آسان نہیں ہے ۔ پھر بھی تلنگانہ کی حکومت متحدہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ کی جو تباہی ہوئی ہے اس کو مختلف پروگرامس کے ذریعہ درست کرنے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے ۔ اسی حصہ کے طور پر شہری اور دیہی علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے لیے پلے۔پٹنا پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ ان پروگرامس کی وجہ سے دیہاتوں اور قصبوں کی شکل پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے ۔ دیہی و بلدیاتی اداروں کے انتظامات کے لیے حکومت ہر ماہ 256.66 کروڑ روپئے جاری کررہی ہے ۔ ریاست کے ہر گرام پنچایت کو ٹریکٹرس ، ٹرالیاں اور ٹینکرس فراہم کئے گئے ہیں ۔ کچرے کے لیے ڈمپنگ یارڈس قائم کئے گئے ۔ ان پروگرامس کے ذریعہ دیہاتوں کی ترقی ہورہی ہے ۔ مرکز کی جانب سے اعلان کردہ مثالی گاوں کی فہرست میں پہلے مرحلے میں 10 کے 10 گاوں کا تلنگانہ سے تعلق ہے ۔ دوسرے مرحلے میں اعلان کردہ 20 گاوں میں 19 گاوں تلنگانہ کے ہیں ۔۔ ن