حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 278 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ تین اموات ہوئی ہیں۔ 111 افراد صحتیاب ہوئے محکمہ صحت کے مطابق پازیٹیو کیسوں کی تعداد 302047 ہوچکی ہے جبکہ 298120 افراد صحتیاب ہوئے ۔ کورونا سے فوت افردا کی تعداد 1662 ہوچکی ہے ۔ کیسوں میں اضافہ کے بعد سے تلنگانہ میں ریکوری کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ موجودہ ریکوری شرح 98.69 فیصد ہے جو گزشتہ ہفتہ 98.80 تھی۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیس 2265 ہیں جن میں سے 830 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 59905 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 542 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 35 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ عادل آباد 28 ، کریم نگر 10 ، منچریال 10 ، ملکاجگری 21 ، نلگنڈہ 10 ، نرمل 24 ، رنگا ریڈی 12 ، سنگا ریڈی 10 ، وقار آباد 8 ، سرسلہ 9 ، نظام آباد 8 ، محبوب نگر 8 ، کھمم 9 اور جگتیال میں 7 کیس درج کئے گئے ۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔