تلنگانہ میں کورونا کے 640 نئے کیسس

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 852 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 640 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 4915 ایکٹیو کیسس درج کئے گئے جن کا آئسولیشن کے تحت علاج جاری ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 36764 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 435 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 358 کیسس درج کئے گئے جبکہ کتہ گوڑم 22 ، جگتیال 10 ، جنگاؤں 26 ، کریم نگر 24 ، کھمم 28 ، محبوب نگر 14 ، محبوب آباد 32 ، منچریال 23، ملکاجگیری 63 ، نلگنڈہ 26 ، نظام آباد 10، پداپلی 35، سرسلہ 10، رنگاریڈی 57 ، سدی پیٹ 14، ہنمکنڈہ 26 اور بھونگیر میں 16 کیسس منظر عام پر آئے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں کورونا کیسس منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ نرمل، ملگ، گدوال، بھوپال پلی میں کورونا کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔ر