حیدرآباد 29 جولائی ( سیاست نیوز ) چھ ماہ کے وقفہ کے بعد تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ جمعہ کو ریاست میں کورونا کے 923 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جاریہ سال فبروری میں ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔ اس کے بعد سے کیسوں میں گراوٹ آئی تھی ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 366 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رنگاریڈی سے 79 میڑچل سے 59 اور نلگنڈہ سے 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔