ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امتحان میںشرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی
حیدرآباد 29 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس۔ ایمسیٹ ) 2022 کے ہفتے اور اتوار کو انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اے ایم اسٹریم کیلئے جملہ 94 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ یہ امتحان تلنگانہ کے 68 اور آندھرا پردیش کے 18 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ یہ ٹسٹ صبح 9 تا 12 بجے دو پہر اور سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے منعقد ہوگا ۔ پہلے ایمسیٹ 14 اور 15 جولائی کو ہونے والا تھا تاہم مسلسل بارش سے اسے ملتوی کیا گیا ۔ عہدیداروں کے بموجب امتحانات میں ایک منٹ کی تاخیر پر شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ رجسٹرڈ امیدواروں کو مشورہ د یا گیا کہ وہ نظرثانی شدہ ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کریں اور اس پر ہدایات کا مشاہدہ کرلیں۔