تلنگانہ کیلئے کانگریس کا علحدہ منشور بعد میں جاری ہوگا

   

حیدرآباد 8 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ سے وعدوں پر مشتمل ضمنی انتخابی منشور کی اجرائی کو لمحہ آخر میں ملتوی کردیا ۔ بتایا گیا کہ تکو گوڑہ جلسہ میں راہول کی موجودگی میں قومی انتخابی منشور کے ساتھ تلنگانہ کیلئے ضمنی منشور جاری کئے جانے والا تھا۔ منشور کے تمام نکات کو قطعیت دے دی گئی لیکن لمحہ آخر میں اجرائی کو ملتوی کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاسی مصلحت کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ لوک سبھا چناؤ کی مہم کے دوران تلنگانہ کیلئے علحدہ منشور سے عوامی تائید حاصل کی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں تلنگانہ سے وعدوں کے علاوہ دیگر تیقنات کے ساتھ علحدہ ضمنی منشور تیار کیا گیا تھا ۔ کانگریس نے اسمبلی میں الیکشن کا منشور تکو گوڑہ میں ہی جاری کیا تھا۔ اس مرتبہ راہول گاندھی قومی انتخابی منشور کی اجرائی کیلئے حیدرآباد پہنچے تھے۔1