تلنگانہ کے نوجوانوں کو 95فیصد ملازمتیں حاصل ہوں گی:کویتا

   

حیدرآباد9مارچ (یواین آئی) ٹی آرایس رکن کونسل کے کویتا نے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کیلئے چیف منسٹر کے آج اسمبلی میں اہم اعلان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے موقع پر ہم پُرامید تھے کہ اس خطہ کو ریاست کا درجہ ملنے پر ہماری ملازمتیں ہمیں حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ زونل،ملٹی زونل عہدوں پرنوٹیفکیشن کے ذریعہ کئی ملازمتیں ہمارے تلنگانہ کے نوجوانوں کو حاصل ہوں گی۔95فیصد ملازمتوں کے مواقع تلنگانہ کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے ۔وہ یہ بات فخر کے ساتھ کہہ رہی ہیں۔