حیدرآباد۔19دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کالیشورم پراجکٹ کے معاملہ کی سماعت ملتوی کردی۔اس پراجکٹ کے میڈی گڈہ بیریج کے منہدم ہونے کے معاملہ میں کانگریس لیڈرنرنجن ریڈی نے درخواست داخل کی اور سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے وقت کئی شکایات نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی سے کی گئی تھی۔عدالت نے معاملہ کی تفصیلات اندرون دو ہفتے داخل کرنے کی ہدایت د ی اور سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔