بنکاک: تھائی ایئرلائن کی پرواز میں اے سی خراب ہونے کے باعث مسافروں کی حالت خراب ہونے پر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تھائی لینڈ کی پرواز بوئنگ 777 لندن سے بنکاک کی جانب جا رہی تھی، جس میں مسافروں کی جانب سے شدید گھبراہٹ کی شکایت کی گئی تھی۔ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ہونے پر تقریبا 2 گھنٹے تک پرواز میں شدید گرمی اور گھٹن کی صورتحال تھی، جس پر کئی مسافروں کی حالت غیر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایئرپورٹ کرفیو کے باعث فلائٹ کو تاخیر سے ٹیک آف کی اجازت ملی۔