ابوجا : نائیجیریا میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر کارنیول کے شرکا پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی کارنیول میں موٹر سائیکل پریڈ دیکھنے کیلئے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس کو ڈرائیور کی گرفتاری اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا کے شہر کالابار میں ہر سال دسمبر میں مغربی افریقا کا مشہور کارنیول منعقد کیا جاتا ہے۔