تین انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ترقی

   

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے تلنگانہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے عہدیداروں کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ 1996 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والی شریمتی چارو سنہا جو مرکزی حکومت زیر خدمت ہے، پولیس کمشنر سائبر آباد مسٹر وی سی سجنار اور ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک مسٹر انیل کمار کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے اپنے احکام میں ترقی پانے والے عہدیداروں کو اسی مقام پر فائز رہنے کی ہدایت دی ہے۔