تین خواتین اور بچہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

   

جازان : سعودی عرب میں جازان کے علاقے سیزن سیکٹر میں بارڈر گارڈ فورسز نے بتایا کہ جنوبی سمندر سے ملحق راستے سے پھسل کر گرنے سے خاتون اور بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔سرحدی محافظوں نے اطلاع دی کہ خاتون اور اس کا بچہ فٹ پاتھ سے پھسلنے کے بعد ایک خطرناک علاقہ میں ڈوب گئے، یہ پانی تیراکی کے لیے موزوں نہیں تھا۔سیکیورٹی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جیزان میں فیکلٹی آف میڈیسن کے پیچھے سمندر کے ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے 3 خواتین ڈوب گئیں۔ سیزن سیکٹر میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والی خواتین کو نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ان میں سے دو کی موت ہوگئی اور تیسری زندہ بچ گئی، اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔