جارجیائی پولیس نے مظاہرین پر پانی کی بوچھاڑ کی

   

جارجیا :جارجیائی پولیس نے تبلیسی میں پارلیمنٹ عمارت کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے پانی کی بوچھاڑ کا استعمال کیا۔ میڈیا نے بتایا کہ جمعہ کی شام تبلیسی کے مرکز میں رُستوَیلی ایونیو پر اپوزیشن کی نویں ریلی جاری تھی، جو یورپی یونین میں جارجیا کی رکنیت پر مذاکرات معطل کرنے فیصلے پر ناراض تھی۔پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد جمع تھے ، جن میں سے زیادہ سرگرم افراد جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے ۔ وہ پولیس اہلکاروں پر پتھر اور پٹاخے پھینک رہے تھے ۔ بعد ازاں بھیڑ کو ہٹانے پانی کی بوچھاڑ کا سہارا لیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ حزب اختلاف کے مظاہروں کا یہ نیا سلسلہ 28 نومبر کو جارجیا میں اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم ایراکلی کوباخیدزہ نے 2028 تک یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا۔