ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل ،دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میںتعارفی اجتماعات
حیدرآباد /17 ڈسمبر (راست) جامعۃ المؤمنات کی مجوزہ دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کا جائزہ اجلاس جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں مولوی وحید احمدایڈوکیٹ صدر استقبالیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس کا آغاز مفتی ریاض احمد اشرفی کی قرأت، مفتی عمران کی نعت شریف سے ہوا ،نظامت کے فرائض مفتی عبد الواسع احمد صوفی نے انجام دئیے، ڈاکٹرمفتی حافظ محمدمستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے اجلا س کو بتایا کہ فبروری 3، 4کو کانفرنس عید گاہ میرعالم میں منعقد ہوگی۔ دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میںتعارفی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے جو جنوری کے اوآخرتک جاری رہے گا ان اجتماعات کو معلمات جامعۃ المؤمنات مخاطب کررہی ہیں، اس کانفرنس کا مرکزی موضوع:’ عورت اور اسلامی معاشرہ ‘‘ ہے،کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ،طعام کمیٹی کی ذمہ داری مولانا سید خضرپاشاہ ،ٹرانسپورٹ کمیٹی کی ذمہ داری محمد احمد پاشاہ،نشر واشاعت کی ذمہ داری حافظ محمدصابر پاشاہ قادری،عیدگاہ انتظامات کی ذمہ داری ڈاکٹرمفتی عبد الواسع احمد صوفی کودی گئی ہے۔مولانا محمدصلاح الدین قادری نے کہا کہ ائمہ وخطباء کا ایک اجلاس منعقد کرنا ضروری ہے ،تا کہ وہ مساجد میںمصلیوں کو توجہہ دلائیں، مفتی یس یم سراج الدین نے کہا کہ خواتین کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،سیدذاکر حسین سابق صدر نشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن نے کہا کہ اصلاحی عناوین کو اس کانفرنس میں شامل کیا جانا چاہئے،مولوی وحید احمد نے کہا کہ دورحاضر میں مسلم خواتین کے سدھار کی اشد ضرورت ہے ، ایک عورت ایک خاندان ہے ایک عورت کی سدھار ایک خاندان کے سدھار کے مماثل ہے ۔اس اجلاس میںقاضی شمس الدین فاروقی،قاضی عظمت اللہ جعفری،حافظ محمد مصعب پاشاہ دانش،مفتی عابدعلی،مولوی مرزاغلام علی،مولوی طاہر،مولوی فرازاحمد،مولوی ساجد کامرانی،ڈاکٹر ذاکر حسین وغیرہ نے شرکت کی۔