ناگاساکی : جاپان کے صوبہ ناگاساکی کے کھْلے سمندر میں، عملے کی 22 رکنی ٹیم کے ساتھ، ایک کارگو بحری جہاز سمندر برد ہو گیا ہے۔جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو کے مطابق ہانگ کانگ کی پرچم بردار 6 ہزار 551 ٹن وزنی “جنتان” کارگو بحری جہاز ناگاساکی کے کھْلے سمندر میں ‘دانڑو ‘جزائر سے 110 کلومیٹر مغرب میں ڈوب گیا ہے۔جہاز کے 22 رکنی عملے میں سے 14 افراد چین کے اور 8 میانمار کے شہری تھے۔ عملے کے 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔جاپان کوسٹ گارڈ ٹیمیں عملے کے باقی افراد کو بچانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔