ٹوکیو : جاپانی جرائم کی دنیا میں بادشاہ سمجھے جانے والے تاکیشی ایبی سیوا نے امریکی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ میانمار سے منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ نیوکلیئر مواد ایران بھیجنا چا رہا تھا۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق 60 سالہ تاکیشی ایبی سیوا نے امریکی شہر مین ہیٹن کی عدالت میں 6 مختلف جرائم کے ساتھ اس بات کا اعتراف کیا ہے۔کیس میں استغاثہ کے مطابق تاکیشی ایبی سیوا نے 2020ء میں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایک خفیہ ایجنٹ کو بتایا تھا کہ وہ تھوریم اور یورینیم کی بڑی مقدار بیچنا چاہتا تھا۔
چیاٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار پر بہن کا سنگین الزام
واشنگٹن : ایک حیران کن اور چونکا دینے والی حرکت میں مشہور چیاٹ جی پی ٹی پروگرام کے خالق سیم آلٹ مین کی بہن این آلٹمین نے مقدمہ دائر کیا، جس میں ان پر 1997ء سے 2006ء کے درمیان باقاعدگی سے جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا۔ اس نے 6 جنوری کو امریکی عدالت میں دائر کئے گئے مقدمہ میں الزام لگایا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی اس وقت شروع ہوئی جب وہ تین سال کی تھی اور آلٹ مین 12 سال کے تھے۔ مصنوعی ذہانت کے پروگرام ChatGPT کے پیچھے کام کرنے والی کمپنی OpenAI کے سی ای او ایلٹ مین نے ان الزامات کی مکمل تردید کی۔