تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حیفا پر ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حالیہ سنگین حملے کے بعد پیر کے روز اس خوف کے ماحول میں سائرن بجائے تو وسطی اسرائیل میں سراسیمگی پھیل گئی۔اسرائیلی فوج کے سائرن بجانے کا سبب وسطی اسرائیل کا سب سے بڑا شہر تل ابیب بنا جس پر متوقع طور پر حزب اللہ کے فائر کردہ میزائل گرنے والے تھے۔اسرائیل کی فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل حملے لبنانی سرحد کی جانب سے کیے گئے تھے۔ اس میزائل حملے سے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔اسرائیل کی پولیس نے بتایا کہ اس کی طرف سے امکانی طور پر نشانہ بننے والے علاقوں کے نزدیکی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی تھی تاکہ فوری ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کی جاسکے۔ نیز شہریوں کی زندگی بچانے کی کارروائی کی ضرورت پڑے تو ان کی فوری مدد کی جاسکے۔بعد ازاں ایک اور فوجی بیان میں کہا گیا ‘ لبنان کی طرف سے آنے والے اس میزائل حملے میں شامل میزائلوں کو کئی مقامات پر روکنے کی کوشش کی گئی۔