برلن : جرمن حکومت نے جمعہ کے روزکہاہے کہ وہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں یوکرین کو تقریباً 40 مارڈر بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔حکام نے اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کی ہیں جو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں جرمنی کی جانب سے ایک اور قابل ذکر تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے درمیان ایک فون کال کے بعد جرمنی نے یوکرین کو مارڈر بکتر بند گاڑیاں بھیجنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے برلن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان40 گاڑیوں کو پہلی سہ ماہی میں تیار ہو جانا چاہئے تاکہ انہیں یوکرین کے حوالے کیا جا سکے۔ جرمنی یوکرینی فورسز کو ان گاڑیوں کے استعمال کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔