جرمنی کاایرانی قونصل خانہ بندکرنے کا فیصلہ

   

برلن: جرمنی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ اپنے ہاں تین ایرانی قونصل خانوں کو بند کرے گا۔ جرمنی کی وزیر خارجہ نے جمعرات کو بتایا ہیکہ یہ فیصلہ جرمنی اور ایران کی دوہری شہریت رکھنے والے شہری جمشید شرمہاد کو ایران میں پھانسی دینے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک نے کہا ہم ایران کو کئی بار متوجہ کر چکے تھے اور بڑا واضح پیغام دے چکے تھے کہ جرمنی کی شہریت رکھنے والے کو پھانسی دیے جانے کے مضمرات بہت سنگین ہوں گے۔ اپنی ٹی وی کی ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ ایران کے فرینکفرٹ، میونخ اور ہیمبرگ میں قائم تین قونصل خانوں کو بند کیا جا رہا ہے۔اس پھانسی کا اعلان پیر کے روز ہوا تھا۔