جرمنی کی ZF کمپنی کی جانب سے حیدرآباد میں وسیع سرمایہ کاری نانک رام گوڑہ میں موبلیٹی سنٹر ، کے ٹی آر سے ملاقات

   

حیدرآباد۔27۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کو تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں ایک اور کامیابی ملی ہے ۔ جرمنی کی کمپنی ZF نے حیدرآباد میں توسیعی منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین ہزار سے زائد افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ ڈاؤس میں مقیم کے ٹی آر سے کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی اور یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ نانک رام گوڑہ میں نئے موبلیٹی مرکز کے قیام سے اتفاق کیا گیا۔ یکم جون سے موبلیٹی سنٹر کا آغاز ہوگا۔ دنیا کے 100 علاقوں میں کمپنی نے 18 ڈیولپمنٹ سنٹرس قائم کئے ہیں۔کے ٹی آر نے زیڈ ایف کمپنی کے نمائندوں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی سہولتوں سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے قیام کے لئے تلنگانہ میں ماحول سازگار ہے اور کئی بین الاقوامی ادارے اپنے کیمپس قائم کرچکے ہیں۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر زیڈ ایف کمپنی کی سرمایہ کاری کی اطلاع دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ر