جزیرہ بورنیو کو انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت بنانے کی تجویز

   

جکارتہ ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے موجودہ دارالحکومت جکارتہ کو سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اب انڈونیشیائی حکومت بھی انتہائی گنجان آبادی والے شہر جکارتہ سے اپنا دارالحکومت جزیرہ بورنیو منتقل کرنے پر غور و خوض کر رہی ہے جوایک انتہائی خوبصورت مقام ہے ۔ ملک کے صدر جوکو ویڈورو نے یہ بات بتائی ۔ مجوزہ جزیرہ بورنیو علاقائی شہروں بالیکپان اور سمارندا سے قریب واقع ہے جہاں انڈونیشیائی حکومت پہلے ہی 445,000 ایکڑ اراصی کی مالک ہے ۔ مجوزہ جزیرہ بورنیو کی ایک خوبی یہ ہے کہ جغرافیائی طور پر اسے قدرتی آفات سے متاثر ہونے کا بہت کم خطرہ لاحق ہے ۔ اپنے ایک ٹیلی ویژن حطاب کے دوران ویڈوڈو نے بتایا کہ انڈونیشیا یوں تو گزشتہ 74 سال سے آزاد ہے لیکن آج تک اس نے اپنی مرضی سے اپنا دارالحکومت منتخب نہیں کیا ۔ جکارتہ اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاں گورننس ، بزنس ، فینانس ، تجارت اور دیگر خدمات کا بہت زیادہ بوجھ ہے ۔