جـــرائـــم و حـــادثــات

   

صحت کے لیے مضر انجکشن فروخت کرنے والے تین افراد گرفتار
حیدرآباد ۔31 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس چارمینار زون میفاٹرمائن انجکشن فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ٹاسک فورس چارمینار زون نے 31 سالہ شیخ فہیم ، 35 سالہ محمد نعیم اور 22 سالہ ابراہیم حسین ساکنان ٹپہ چبوترہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک سسو میفاٹرمائن سلفیٹ انجکشن ایک موٹر سائیکل اور تین موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ان انجکشن کو یہ افراد غیر قانونی طریقے سے میرٹھ ، اترپردیش کے ساکن شکتی ہدی نامی شخص سے خرید رہے تھے ۔ یہ انجکشن انسانی صحت کیلئے مضر ہے اور اس کے انتہائی خطرناک اثرات ثابت ہوتے ہیں۔عk/

فلک نما میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ، پرانے شہر میں غنڈہ گردی عروج پر
بگڑتے حالات پر قابو پانے میں پولیس پر ناکامی کا الزام ، نشہ ، گانجہ عام ہونے سے جرائم میں اضافہ
حیدرآباد ۔31 ۔ جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں غنڈہ عناصر کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ معمولی بات پر قتل کے واقعات پرانے شہر میں عام بات بنتی جارہی ہے ۔ گزشتہ دنوں کالا پتھر علاقہ کا واقع ابھی تازہ ہی تھا کہ کل رات فلک نما میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ مقامی عوام ان حالات اور وجوہات کو پولیس کی ناکامی قرار دے رہی ہے ۔ پولیس کی گشت اور سخت چوکسی نہ ہونے کے سبب غنڈہ عناصر سر عام ہتھیاروں سے حملہ کر رہے ہیں۔ پرانے شہر کے پرامن حالات اور ماحول کو بگاڑنے والے غیر سماجی عناصر جو شہر کی شناخت کو بدلنے کے در پر بھی پولیس ان کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اور گانجہ عام ہونے کے سبب جرائم عام ہوتے جارہے ہیں اور پولیس نہ جانے کس جانب اقدامات اور کارروائیاں کر رہی ہے، اس کا کوئی اثر ان غیر سماجی عناصر پر دکھائی نہیں دیتا۔ پولیس صرف بے بسی اور مجبور شہریوں اور ٹریفک جرمانوں اور قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرنے کا دعوی کرتی ہے جبکہ حالات دن بہ دن بدلتے جارہے ہیں اور شہریوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جاتا ہے ۔ کل رات فلک نما کے علاقہ میں عقیل نامی ایک شخص پر چند افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ عقیل پیشہ سے ترکاری فروش بتایا گیا ، ساتھی ددکانداروں کی مزاحمت اور بروقت چوکسی نہ ہوئی تو شائد عقیل ہلاک ہوجاتا۔ عقیل کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر حملہ کیا گیا ۔ پہلے عقیل کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈالا گیا اور پھر حملہ کیا گیا ۔ مقامی ذ رائع کے مطابق عقیل پر حملہ کرنے والے مہلک ہتھیاروں سے لیس تھے اور اس پر حملہ کیا گیا ۔ عقیل ہاسپٹل میں زیر علاج بتایا گیا ہے ۔ فلک نما میں پیش آئے اس واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام واردات پہنچے اور ضابطہ کی کارروائی کو انجام دیا ۔ پرانے شہر میں آئے دن پیش آرہے واقعات کی روک تھام اور مجرمانہ سرگرمیوں پر لگام لگانے والا کوئی نہیں۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ چونکہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس پرانے شہر کے علاقہ سے یکسر طور پر انجان ہوچکی ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدارں کو چاہئے کہ وہ اس جانب اقدامات کریں اور شہریوں کو راحت فراہم کریں۔عk//m/b

نیٹ پیپر لیک احتجاج ، وزیراعظم کے قابل اعتراض ویڈیوز و فوٹوز کی گشت پر میٹا کے خلاف مقدمہ
فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ رکھنے والوں کو نوٹس ، بی جے پی لیڈر اور تاجر کی درخواست پر سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد : /31 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں نئی دہلی جنتر منتر پر کاکروچ جنتاپارٹی کی جانب سے نیٹ پیپر لیک ہونے کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا ۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف سوشل میڈیا پر اے آئی کی مدد سے تیار کئے گئے سینکڑوں پوسٹ کئے گئے تھے ۔ ان میسیجز کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کے کارکن ٹی سائی کرن گوڑ اور ایک تاجر ایس اروند ریڈی نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرواتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف فیس بک ، انسٹاگرام اور میٹا کے مختلف پلیٹ فارمس پر قابل اعتراض اور بے بنیاد ویڈیوز اور میسیجز جنہیں مصنوعی انٹلیجنس کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے کو کثرت سے گشت کروایا گیا ہے ۔ اس شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس اور سینکڑوں فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس رکھنے والے افراد کے خلاف بی این ایس اور آئی ٹی ایکٹ کے دفعات کے تحت ایف آئی آر جاری کئے گئے ہیں ۔ بی جے پی کارکن نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کیخلاف پوسٹ کئے گئے میسیجیز امن و امان کی برقراری کو خطرہ لاحق ہے اور مختلف فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے والے مواد موجود ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ قابل اعتراض مواد اور میسیجیز میٹا پر پھیلانے والے افراد کے اکاؤنٹس کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں نوٹس بھی جاری کی جارہی ہے ۔ اسٹوڈنٹس کے احتجاج کے دوران کثرت سے میسیجیز کو سوشل میڈیا پر گشت کئے جانے کا الزام ہے اور ان کی نشاندہی کیلئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ بy/

نقلی نمبر پلیٹ کے استعمال پر گاڑی ضبط اور کریمنل کیسیس
حکومت سے منظورہ ایچ ایس آر پی ہی قابل قبول
خصوصی مہم کے دوران فوجداری مقدمات کا اندراج
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک جرمانوں سے بچنے کے لیے نقلی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے والوں کی اب خیر نہیں ، حیدرآباد ٹریفک پولیس نے کریمنل کیس کے علاوہ گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ مزید سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے اور شہریوں کو باور کیا ہے کہ صرف حکومت کی منظور شدہ ( ایچ ایس آر پی ) نمبر پلیٹ ہی کو قابل قبول قرار دیا جائیگا ۔ بصورت دیگر کارروائی کی جائیگی ۔ شہر میں نقلی نمبر پلیٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے 6 فوجداری مقدمات درج کئے گئے ۔ شہر میں سلطان بازار ، مہدی پٹنم اور بہادر پورہ کے علاوہ پداپلی ، میڑ پلی اور کٹنگور علاقوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔ جوائنٹ کمشنر ٹریفک پولیس حیدرآباد پولیس مسٹر جوئیل ڈیوز نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن پلیٹس کا استعمال ہی کرنا چاہئے دیگر نمبر پلیٹس کے خلاف بھی چھیر چھاڑ پر کارروائی ہوگی ۔۔ ع m/b

سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں میں ملوث عادی سارق گرفتار
مسروقہ مال برآمد ، اے سی پی آدی بٹلہ پردیپ کمار کا بیان
حیدرآباد : /31 جولائی (سیاست نیوز) آدی بٹلہ پولیس اور سی سی ایس کی کرائم ٹیم نے سلسلہ وار سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آدی بٹلہ پردیپ کمار ریڈی نے بتایا کہ 35 سالہ مکیش چودھری ساکن کے پی ایچ بی کالونی جس کا تعلق راجستھان کے ضلع پالی سے ہے نے 2024 ء سے اب تک سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے پر اس کے خلاف سابق میں پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا ۔ اس نے آدی بٹلہ میں 2 ، حیات نگر میں 4 ، کشائی گوڑہ میں ایک سرقہ کی سلسلہ وار وارداتوں میں ملوث ہونے پر اس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ اس سارق کے قبضہ سے پولیس نے 6.5 لاکھ مالیتی مسروقہ مال بشمول طلائی زیورات ، چاندی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ مکیش چودھری جملہ 17 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا ۔ اسی طرح شمس آباد زون کی پولیس نے موٹر سائیکلوں کے سلسلہ وار وارداتوں میں ملوث ایک سارق 18 سالہ سید قاسم حسین کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب y/