جـــرائـــم و حـــادثــات

   

فتح دروازہ کی عمارت میں آتشزدگی ، کوئی جانی نقصان نہیں
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد شہر کے حسینی علم پولیس اسٹیشن حدود میں واقع فتح دروازہ میں چہارشنبہ کی صبح ایک عمارت کی تیسری منزل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ آگ لگنے کے وقت اس وقت عمارت میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ آگ لگتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر ٹنڈرز مقام پر پہنچ گئے فائر انجنوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ حکام نے بتایا کہ شاٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے ۔ جس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ش m/b

کرناٹک میں کالے ہرن کا شکار
گرفتار شدگان میں حیدرآباد کے 3 افراد بھی شامل
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کرناٹک کے بیدر ضلع کے جنگلات میں مبینہ طور پر کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 3 کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق یہ واقعہ 17 اگست کو ہونیکیری ریزروڈ فاریسٹ کے قریب واقع گھاس کے میدان میں پیش آیا۔ یہ علاقہ کالے ہرنوں کا مسکن سمجھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق چوندی تانڈہ اور مامدپور تانڈہ کے چوکس مقامی افراد نے 3 مشتبہ افراد کا تعاقب کرکے انہیں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں محکمہ جنگلات کے سپرد کیا گیا دیگر 3 افراد موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد محکمہ جنگلات نے ایک خصوصی سرچ ٹیم تشکیل دی گئی۔ بیدر کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سمت کمار سبھاش راؤ پاٹل نے بتایا کہ بیدر اور پڑوسی ضلع گلبرگہ کے محکمہ جنگلات و پولیس نے تلنگانہ محکمہ جنگلات کی مدد سے مشترکہ کارروائی کی اور 18 اگست کو 3 ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں شعیب ملک کرناٹک،عبدالسعید فلک نما، محمد حمید الزماں ملک پیٹ،محمد نصیر بہادرپورہ، عارف خان کرناٹک،محمد حاجی کرناٹک شامل ہیں۔اس معاملے میں وائلڈ لائف افینس کیس درج کیا گیا ہے اور گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی تحقیقات بیدر کے رینج فاریسٹ آفیسر پروین کمار مورے کر رہے ہیں۔ش m/b

بالا پور لڑکی کے قاتلین ماں بیٹا گرفتار
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پولیس بالا پور نے ریحانہ قتل کیس میں ملوث ماں بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس بالا پور ایم سدھاکر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 اگست کو ریحانہ کا قتل کیا گیا تھا ۔ ریحانہ کا تعلق بہار سے تھا جو یہاں اورم گڈہ میں رہتی تھی اور لڑکی فنکشن ہال میں کام کیا کرتی تھی ۔ گذشتہ ایک سال سے ملزم احمد سالم سے اس کا معشوقہ چل رہا تھا اور شادی کا ارادہ تھا ۔ احمد سالم نے ریحانہ کو شادی سے انکار کردیا تھا اور وہ شادی کے لیے راضی نہیں تھا ۔ جب کہ لڑکی اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی اور گذشتہ تقریبا ڈھائی ماہ سے لڑکی احمد کے گھر میں تھی ۔ 17 اگست کو شادی کے مسئلہ پر بحث و تکرار کے بعد احمد نے چاقو سے ریحانہ پر وار کردیا اور پھر گلا گھونٹ کر اس کا قتل کیا گیا ۔ پولیس نے 21 سالہ احمد سالم اور 56 سالہ عائشہ بیگم کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔ ع m/b

منشیات کا بڑا ریاکٹ بے نقاب ، تین افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل آپریشن ٹیم اور گچی باولی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 16.4 لاکھ روپئے مالیتی ایم ڈی ایم اے اور او جی فش کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد وصل عبدالغفور 22 سالہ نوینا کے ڈی ساکنان بنگلور و متوطن کیرلا اور 26 سالہ کے یشونت سائی ساکن موسیٰ پیٹ کوکٹ پلی متوطن ایسٹ گوداوری کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ایس او ٹی اور گچی باولی پولیس نے اس مشترکہ کارروائی کو انجام دیا ۔ پولیس کے مطابق وٹے ناگولہ پلی میں واقع ایک پب کے قریب پولیس نے یشونت کو حراست میں لیا جو گراہکوں کو منشیات سپلائی کررہا تھا۔ پولیس نے اس موقع پر 16 گراہکوں کو حراست میں لیا ۔ یشونت سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے عبدالغفور اور نوینا کے ذریعہ منشیات حاصل کرنے کا انکشاف کیا ۔ جس کے بعد پولیس نے ایک کے بعد دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ نوینا اور رضل عبدالغفور نے ان منشیات کو نائجیریائی باشندے سے حاصل کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شہر حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں کے پبس میں منشیات کا چلن عام بنتا جارہا ہے ۔ پولیس کی چوکسی کے سبب اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا گیا ۔۔ ع m/b

ہائی ٹیک سٹی میں سڑک حادثہ ، لڑکی ہلاک
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے 26 سالہ بھارتی مکھی ہلاک ہوگئی ۔ لڑکی ان آربٹ مال میں موجود لائف اسٹائل میں کام کرتی تھی۔ جو اپنی ساتھی کے ہمراہ موجود تھی ۔ کل رات دیر گئے بھارتی مکھی سڑک عبور کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کار کا پتہ لگالیا اور کار چلانے والے شخص سنجو کو حراست میں لے لیا ۔ ۔ عm/b

فرضی واٹس ایپ پروفائیل کے ذریعہ کروڑہا روپئے کا دھوکے باز گرفتار
حیدرآباد ۔ 19۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : فرضی واٹس ایپ پروفائل کے ذریعہ ایک کروڑ روپئے لوٹنے والے سائبر دھوکہ باز کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ دھوکہ دیہی کے اندرون 10 دن لوٹی ہوئی ایک کروڑ کی رقم کو واپس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سائبر آباد پولیس نے ایک کارنامہ انجام دیا ۔ یہ بات کمشنر پولیس ڈاکٹر بی رمیش نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں گرفتار شخص اور کیس کی تفصیلات کو بیان کیا ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ 37 سالہ دیپک کمار ساکن لکھنو اترپردیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دیپک ایک واٹر پلانٹ میں ملازمت کرتا ہے اس نے کمیٹی کے مالک کی تصویر سے فرضی پروفائل کو تیار کیا اور اس فرضی واٹس ایپ کے ذریعہ اس نے ساڑیوں کو ریٹل ادارے میں کام کرنے والے اکاونٹنٹ ادارے کے مالک کے نام سے پیغام روانہ کیا ۔ اکاونٹنٹ نے اس پیغام کو ادارے کے مالک کا پیغام سمجھا اور ادارے سے تعلق رکھنے والی رقم ایک کروڑ روپئے کو ایک بینک کھاتے سے دوسرے بینک کھاتے میں منتقل کردیا ۔ شکایت کے فوری بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور فوری اس بنک کھاتے کا پتہ لگلیا اور اس بنک کھاتے سے دیگر بنک کھاتوں کو رقم منتقل کرنے کی تیاری کرلی گئی تھی ۔ جس کو سائبر کرائم پولیس نے روک دیا اور فوری دیپک کا پتہ لگاکر گذشتہ ہفتہ دیپک کو لکھنو میں گرفتار کرلیا اور ضروری عدالتی کارروائی اور اجازت کے بعد سائبر دھوکہ باز کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔۔ ع m/b

ممنوعہ ای ۔ سگریٹس کے کاروبار میں ملوث افراد گرفتار
حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) ممنوعہ ای ۔ سگریٹس کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد منیر متوطن ممبئی مہارشٹرا اور اس کے دو ساتھی 25 سالہ عبدالرحمن معراج متوطن کیرالا اور 19 سالہ محمد ایاض متوطن کیرالا بنجارہ ہلز کے علاقہ سری نگر کالونی میں اموکرس ان کے نام سے دکان چلا رہے تھے اور اس میں ممنوعہ ای ۔ سگریٹس (ویبس) فروخت کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس جوبلی ہلز زون نے دھاوا کیا اور ان کے قبضہ سے 53 ای ۔ سگریٹس اور دیگر اشیاء جن کی مالیت 2 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلی ہے۔ ب؍F

ایک ہی بائیک پر سفر کرنے والے پانچ نوجوان گرفتار
حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) خیریت آباد پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو ایک ہی بائیک پر سوار ہوکر کرتب بازی کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹوئٹر کے ذریعہ پولیس کو یہ ویڈیو موصول ہوا تھا کہ ایک ہی گاڑی پر 5 نوجوان سوار ہوکر تیز رفتاری سے ایکٹیوا گاڑی چلاتے ہوئے کرتب بازی کررہے تھے۔ پولیس نے گاڑی کے نمبر کے ذریعہ نوجوانوں کا پتہ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ شہر کے علاوہ لکڑی کا پل سیف آباد میں یہ گاڑی چلاتے ہوئے خود کی اور عوام کی جانب کو بھی خطرہ میں ڈال رہے تھے۔ پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ ب؍F