جنگاؤں۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئر کانگریسی قائد اور جنگاؤں ضلع مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ محمد جمال شریف کی سالگرہ کے موقع پر آج کئی فلاحی پروگرام منعقد کیے گئے۔ صبح سرکاری اسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔ دوپہر میں جنگاؤں ریلوے اسٹیشن پر نوجوانوں کی موجودگی میں کیک کاٹ کر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔بعد ازاں شام 4 بجے جنگاؤں گرنی گڈہ لکشمی بائی کنٹہ چوراستہ پر منعقدہ تقریب میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کیک کاٹا اور شال اوڑھاکر ایڈوکیٹ جمال شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ان پروگراموں میں محمد اطہر بھائی، لطیف بھائی، عارف بھائی، مصطفی بھائی، ناہید، ازگر، اظہر الدین، محمد سلیم، محمد غوث، ڈاکٹر رحیم رامشؔ، محمد اسماعیل، محمد افضل، محمد سلیم، محمد جانی، محمد حفیظ، محمد یعقوب پاشا،محمد اعجاز، محمد محبوب، ریان عبدالمنان رضی، قادر، چاری، روی، موہن، بابو و دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں جنگاؤں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ایڈوکیٹس ہری پرساد یادو، روی، ایم رویندر، لکشمن سوامی، کرن، رمیش، وجولو، سریش، چندو و دیگر وکلاء نے شرکت کر کے مبارکباد پیش کی۔جمال شریف ایڈوکیٹ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔