حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) بھارت جاگروتی کی سربراہ کے کویتا نے ڈائرکٹر جنرل پولیس روی گپتا سے ٹیلی فون پر بات کی اور خواتین کی جانب سے 8 مارچ کو دھرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 3 کے نتیجہ میں خواتین کے تحفظات میں ناانصافی کا اندیشہ ہے۔ جی او کیخلاف بھارت جاگروتی نے 8 مارچ کو دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کویتا نے ڈائرکٹر جنرل پولیس سے کہا کہ خواتین سے متعلق اس اہم مسئلہ پر دھرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے کیونکہ یہ خالص جمہوری انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دھرنا پُرامن ہوگا۔ 1