سری نگر : جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اگلے ہفتہ وقف بورڈ کے 40 سابق ملازمین کے کیس کی سماعت کرنے والی ہے جو پنشن ملنے کے انتظار میں ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین نے کہا کہ حکام نے ابھی تک ان کی پنشن جاری نہیں کی ہے ۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے اگست کے حکم میں حکام سے کہا تھا کہ اسی طرح کے ملازمین کی مشابہت پر پنشن دینے کے لیے عرضی گزاروں کے کیس کی کارروائی پر غور کریں۔ سال رواں کے ماہ اگست میں جسٹس سنجے دھر نے ایک درخواست کی سماعت کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ 40 ملازمین نے کمشنر سکریٹری ریونیو، چیئرپرسن اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نوٹس جاری کیے تھے ۔
جعلی پاسپورٹ کیس میں مزید گرفتاریاں ممکن
بنگلورو : کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کو کہا کہ جعلی ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں کیونکہ انٹیلی جنس معلومات پاکستان کے دیگر غیر قانونی شہریوں کی طرف اشارہ کررہی ہیں۔ چند روز قبل بنگلورو رورل میں چار غیر ملکی شہریوں کو جعلی ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ڈاکٹر پرمیشور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی ایجنسیوں کی تنقید کی۔ وزیر نے کہا کہ انہیں ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جعلی پاسپورٹ کے ساتھ ان افراد کا بنگلورو میں داخلہ مرکزی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔