نئی دہلی 11 ستمبر (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے جمعرات کو کہاکہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جو کئی بار جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے ، پولیس کے ہاتھوں میری نظر بندی کی خبر ملنے کے بعد سرکاری گیسٹ ہاؤس میں مجھ سے ملنے آئے ، لیکن انہیں مجھ سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اگر یہ آمریت نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ آمریت اپنے عروج پر ہے ، میں اس وقت سری نگر میں ہوں، جمہوریت میں حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ، آج سرینگر میں اے اے پی کے ایم ایل اے معراج ملک کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پریس کانفرنس اور دھرنا تھا، لیکن سرکاری گیسٹ ہاؤس کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا، مجھے ، عمران حسین اور میرے ساتھی کو گیسٹ ہاؤس سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔
بی جے پی مودی کی سالگرہ سے گاندھی جینتی تک سیوا پکھواڑا منائے گی
نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش 17 ستمبرسے گاندھی جنیتی 2 اکتوبرتک سیوا پکھواڑا منائے گی۔بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمعرات کو ماحولیات اور جنگلات کے مرکزی وزیر دیو یادو، جنرل سکریٹری سنیل بنسل نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک بی جے پی ملک بھر میں ’سیوا پکھواڑا‘ منائے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا یوم پیدائش 17 ستمبر کو ہے اور انہوں نے ہندوستانی سیاست میں خدمت اور صفائی جیسے بنیادی موضوعات کو قائم کیا ہے ۔
خدمت کے ساتھ ساتھ انہوں نے پورے ملک کو صفائی کا بھی مہا منتر دیا ہے ۔