جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان پالوکو نے بتایا ہے کہ دو دسمبر کو ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے حملہ کرتے ہوئے 13بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سابق وزیر اس معاملے کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کیلئے دی ہیگ روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے مشرقی حصوں مین ایم 23اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے ۔ کانگو حکومت کا خیال ہے کہ اس باغی گروپ کو روانڈا سے مدد مل رہی ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی موجود ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کاکہنا ہے کہ جمہوریہ کونگو کی سرحد سے بعض قیمتی معدنیات باغیوں کے ہاتھوں دیگر ممالک کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔