جنرل دھیرج سیٹھ نے نئے فوجی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالی

   

نئی دہلی 30 جون (یو این آئی) جنرل دھیرج سیٹھ نے منگل کو 31 ویں آرمی چیف کا چارج سنبھال لیا۔ انہیں جنرل اوپیندر دویویدی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو چار دہائیوں سے بھی طویل سروس کے بعد آج ریٹائر ہو گئے ۔جنرل دھیرج سیٹھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا کے سابق طالب علم ہیں اور دسمبر 1986 میں انہیں آرمڈ کور میں کمیشن ملا تھا۔ تقریباً چار دہائیوں کے شاندار ملٹری کریئر کے دوران انہیں آپریشنل، اسٹریٹجک، صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیت اور فوج میں اصلاحات میں اہم تعاون دیا ہے ۔ جنرل آفیسر نے مختلف آپریشنل ماحول میں متعدد عہدوں پر رہتے ہوئے کمان سنبھالی ہے ۔ وہ ریگستانی علاقے میں ایک آرمڈ رجمنٹ، مغربی تھیٹر میں آرمڈ بریگیڈ اور جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف فورس کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے ہندوستانی فوج کے بڑے اسٹرائیک فارمیشنوں میں سے ایک، سدرشن چکر کور کی کمان سنبھالی۔