حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : جنوبی آفریقہ کے 29 عہدیداروں اور پروفیشنلس کے ایک گروپ نے جو یہاں ڈاکٹر مری چناریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (MerHRD) پر جرنلزم اینڈ پبلک ریلیشنس پر ایک انٹرنیشنل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کررہے کل چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ جس کے دوران جنوبی آفریقہ کے پروفیشنلس نے اس ٹریننگ پروگرام کے بارے میں ان کے تجربہ سے چیف منسٹر کو واقف کروایا ۔ یہ ٹریننگ پروگرام جو 26 فروری کو شروع ہوا اور 9 مارچ کو اس کا اختتام ہوگا ، صحافت میں نئے رجحانات کے بارے میں سیکھنے اور سوشیل میڈیا کے چیالنجس کا سامنا کرنے کی تیاری کے لیے منعقد کیا جارہا ہے ۔ وزارت امور خاجہ ہند کی جانب سے انڈین ٹکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن ڈیویژن کے تحت اس پروگرام کو اسپانسر کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے حیدرآباد آنے والے پروفیشنلس کو مبارکباد دی ۔۔