جنوبی افریقہ کے تفریحی مقام پر حملہ، 8 افراد ہلاک

   

جوہانسرگ : جنوبی افریقہ کے شمال مغربی صوبے میں ایک تفریحی مقام پر مسلح حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان ساباٹا موک گوابون نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اورکنائے قصبے کے جوار میں واقع بار پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں ایک عورت سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔موک گوابون نے کہا ہے کہ نامعلوم حملہ آور مقامی قبیلے بیسوتھو کے افراد کی تلاش میں آئے اور بار میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد میں سے 7 جائے وقوعہ پر ہلاک ہو گئے اور ایک ہسپتال جانے کے بعد ہلاک ہوا ہے۔حملہ آور، بار کے سیف سے پیسے، سکیورٹی کیمرہ اور ایک بلیئرڈ میز کے علاوہ بار میں موجود گاہکوں کے ٹیلی فون چْرا کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں۔موک گوابون نے، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ، بار میں موجود عینی شاہدوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔