جنونی شخص کی ساس،بیویاور5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی

   

نیویارک : امریکہ میں ایک جنونی شخص نے فائرنگ کرکے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کرکے اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس کو ایک گھر سے 8 لاشیں ملی ہیں۔لاشیں 4 سے 17 سال کے 5 بچوں، ایک مرد اور دو خواتین کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مرد کی لاش کے قریب سے ملا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چل ہے کہ قاتل اور مقتول بیوی کے درمیان طلاق کا معاملہ چل رہا تھا۔ مقتولہ بیوی اپنی ماں اور 5 بچوں کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔
2022 میں خوراک کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
نیویارک : اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے مطابق، FAO فوڈ پرائس انڈیکس، جو کہ غذائی مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کرتا ہے پچھلے سال، اوسطاً خوراک کی قیمتوں میں سالانہ 14.7 فیصد اضافہ ہوا، جو 1990 میں ریکارڈ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے مطابق، FAO فوڈ پرائس انڈیکس، جو کہ غذائی مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کرتا ہے، نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں 1.9 فیصد کم ہو کر اوسطاً 132.4 پوائنٹس رہا۔ اس طرح، انڈیکس نے مسلسل 9ویں مہینے تک گراوٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ایف اے او کے مطابق دسمبر میں خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ اناج اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی تھی۔