جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں اشتعال انگیزی جاری

   

بیروت : لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذکرکے شہریوں کو واپس لوٹنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ خیام قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے حزب اللہ عہدیدار حسن فادی اللہ کا کہنا ہے اسرائیل نے حملہ کیا تو دفاع کرنا حزب اللہ کا حق ہے۔علاوہ ازیں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے شہید حسن نصراللہ کی ا?خری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔