وٹیکن سٹی : کیتھولیک دنیا کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسیس نے روسی صدر ولا دیمیر پوتین اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ویٹیکن میں ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں انجمن برائیعقائد قدیمہ کے صدر لیونیڈ سیواست یانوف نے بتایا ہے کہ پااپئے روم نے روس،یوکرین،نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان یورپ میں سلامتی کے زیر عنوان ایک کانفرنس کا مطالبہ کیا ہے جس مِں ویٹیکن سٹی بھِی شرکت کا خواہاں ہوگا۔سیواست یونوف نے کہا کہ پاپائے روم مصالحت کروانے کے لیے تیار ہیں۔