گروگرام : جنید ۔ ناصر قتل کیس کے کلیدی ملزم اور بجرنگ دل کارکن مونومنیسر کو آج ایک عدالت نے چار روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ۔ مونو گاؤ رکھشک بھی بتایا جاتا ہے ۔ اسے ترنم خان چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ تعلقہ کورٹ پٹوڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے 7 روزہ ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ دیا ہے ۔ پولیس نے 7 روزہ تحویل چاہتے ہوئے کہا تھا کہ جرم میں استعمال کیا گیا ہتھیار مہاراشٹرا میں مونو کے ساتھی کے پاس سے برآمد کیا جائے گا ۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ مونو سے گینگسٹر کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنا ہے۔ عدالت نے پولیس کا موقف جاننے کے بعد 4 روزہ ریمانڈ منظور کیا ۔ منیسر کے وکیل کلبھوشن بھردواج نے بتایا کہ عدالت نے 7 روزہ تحویل دینا مناسب نہیں سمجھا ۔