حیدرآباد : /27 جولائی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس کے ملزم نمبر 5 کی آج تلنگانہ ہائیکورٹ نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ۔ جسٹس کے سریندر نے احکام میں کم عمر ملزم کی رہائی کیلئے 5 نکاتی شرائط عائد کئے جن میں ملزم کے ماں باپ کا پابند مچلکہ حاصل کیا جائے اور ماں سے تحریری حلف نامہ حاصل کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ ملزم دوبارہ متاثرہ لڑکی سے ملنے کی کوشش نہ کرے اور نہ ہی کسی بھی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات رکھے ۔ کم عمر ملزم کو مزید تعلیم کیلئے ترغیب دیں ۔ماں ہر ماہ کے پہلے پیر کو ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر (ڈی پی او) کے اجلاس پر 6 ماہ تک حاضری دیں جبکہ ڈی پی او کو ہائیکورٹ نے یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کم عمر ملزم پر کڑی نظر رکھیں اور اس سلسلہ میں ماہانہ جونیل جسٹس بورڈ کو رپورٹ پیش کریں ۔ ملزم کے والدین کا پتہ تبدیل ہونے پر نئے پتہ کی اطلاع متعلقہ کورٹ کو دیں۔ ملزم کا پاسپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائیں ۔ منگل کو اسی کیس کے 4 کم عمر ملزمین کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔ ملزم نمبر 5 کی آج اسپیشل آبزرویشن ہوم فار بوائز واقع سعیدآباد سے رہائی عمل میں نہ آسکی کیونکہ عدالت کے احکامات جونیل ہوم کو موصول نہیں ہوئے ۔ ب