جودھ پور۔ 25 جون (راست) راجستھان اردو اکادمی کے زیر اہتمام ‘اختر الایمان نظم کے آینہ میں’ پر ایک دو روزہ کل ہند سیمنار 26 جون سے چندرا امپیریل ہوٹل، جودھپور میں منعقد ہوگا۔ اکیڈمی کے مطابق سیمنار میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، نقاد اور ساہتیہ اکیڈمی میں اردو کے کنوینر شین کاف نظام صدارت کریں گے۔ ہندوستان کی آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقد ہونے والے سیمنار میں جے نارائن ویاس یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایل سریواستو مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہیں کلکتہ کے ڈاکٹر خواجہ نسیم اختر کلیدی مقرر ہوں گے۔ نئی دہلی کی ڈاکٹر شگفتہ یاسمین نظامت کریں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اختر الایمان جدید نظم کے بڑے شاعر مانے جاتے ہیں اور انہوں نے فلموں میں مکالمہ بھی لکھے تھے۔ مختلف شخصیتیں زمہ ازردہ (سرینگر)، پروفیسر شافع قدوائی (علی گڑھ)، ڈاکٹر شہزاد انجم (نئی دہلی)، ڈاکٹر خالد علوی (نئی دہلی)، ڈاکٹر ارشد عبدالحمید (ٹونک)، ڈاکٹر معید رشیدی (علی گڑھ)، ڈاکٹر محمد اسلم پرویز (ممبئی)، ڈاکٹر نصرت جہاں (کلکتہ)، ڈاکٹر بشریٰ خاتون (لکھنؤ) اور شاہد پٹھان (جے پور) شرکت کریں گے۔