چمولی: جوشی مٹھ میں واقع تعمیرات عامہ کا محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کی معائنہ عمارت جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے غیر محفوظ ہوگئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے عام لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مذکورہ عمارت کو فوری طور پر گرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سی بی آر آئی روڑکی کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ کی اس معائنہ عمارت کو انہدام کے زمرے میں رکھا ہے ۔