نیویارک :جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں امریکی ایٹمی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تنظیم کو امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ۔جاپان کی تنظیم نیہون ہیدانکیوجوہری ہتھیاروں کے استعمال و پھیلاؤکے خلاف سرگرم ہے۔ناروے نوبل کمیٹی سربراہ جورگن واٹن فریڈنس نے امن کے نوبل انعام کا اعلان کرکے کہا کہ ایٹمی حملوں میں زندہ بچنے والوں نے تکالیف اور غم کے باوجود دنیا کو اُمید دی اور امن کیلئے کام کیا۔تنظیم کے سربراہ نے امن کا نوبل انعام ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ کمیٹی ماضی میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے کوششوں پر نوبل امن انعام دے چکی ہے۔