جگن کے غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ کی ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد 15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے غیر محسوب اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ سابق ایم پی ہری رام جوگیا نے عاجلانہ سماعت کیلئے مفاد عامہ درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جگن مقدمات کی سماعت مکمل کرلی جائے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 20 مقدمات میں ڈسچارج پٹیشن عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ ہائی کورٹ نے جگن موہن ریڈ ی سی بی آئی کو نوٹس جاری کی لیکن فریقین نے نوٹس کی وصولی سے انکار کیا ہے۔ ہائیکورٹ میں 8 نومبر کو سماعت کے موقع پر جگن اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن ہنوز نوٹس نہیں ملی ہے۔ عدالت نے حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے ہدایت دی۔ سپریم کورٹ سے عوامی نمائندوں کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی گئی ۔ کیس کی آئندہ سماعت تین ہفتے بعد ہوگی۔