جھارکھنڈ کی کامیابی میں بھٹی وکرامارکا کی مساعی کا اہم رول

   

ہائی کمان نے مبصرین کی کارکردگی کو سراہا
10 دن تک جھارکھنڈ میں قیام
حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) جھارکھنڈ کے اسمبلی چناؤ میں اے آئی سی سی مبصر کے طور پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی خدمات کو کانگریس ہائی کمان نے سراہا ہے۔ سینئر قائد طارق انور کے ہمراہ بھٹی وکرامارکا کو جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے سینئر آبزرور مقرر کیا گیا تھا۔ بھٹی وکرامارکا نے انتخابی مہم کے دوران بارہا ریاست کا دورہ کرتے ہوئے بنیادی سطح پر انتخابی مہم کو قطعیت دی۔ انہوں نے مقامی کانگریس قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کی طرز پر بوتھ کمیٹیوں کو مستحکم کرنے کا مشورہ دیا۔ بھٹی وکرامارکا کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے مقامی کانگریس قائدین نے انتخابی مہم چلائی تھی۔ بھٹی وکرامارکا نے تقریباً 10 دن تک جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جے ایم ایم اور کانگریس اتحاد کو 56 نشستیں حاصل ہوئیں اور بھٹی وکرامارکا رائے شماری سے ایک دن قبل جھارکھنڈ پہنچ چکے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے جھارکھنڈ کی کامیابی میں مبصرین کے رول کی ستائش کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا کی خدمات کو سراہا۔ اسی دوران بھٹی وکرامارکا نے انڈیا الائنس کو دوسری مرتبہ اقتدار عطا کرنے پر رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تاریخی کامیابی ہے جو حکومت کی بہتر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو مبارکباد پیش کی۔ 1