نئی دہلی ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر فینانس جنہیں /9 اگست کو تنفس میں تکلیف کی بنا پر ایمس کے شبہ آئی سی یو میں شریک کروایا گیا تھا ۔ اب ان کی صحت مستحکم ہے ۔ دل سے خون معمول کے مطابق گردش کررہا ہے ۔ ایمس کے ڈاکٹروں نے کسی کوئی خبر نامہ جاری نہیں کیا ہے جو جمعہ کے بعد ان کی حالت میں مزید ابتری کی نشاندہی کرتا ہو۔ ہفتہ کے دن نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جیٹلی کی عیادت کی تھی ۔