حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں برسر اقتدار کانگریس آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ حلقوں میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اے آئی سی سی کے لیڈر جے رام رمیش دہلی سے حیدرآباد پہونچے اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات پر بات چیت کی۔ جے رام رمیش نے چیف منسٹر کو بتایا کہ راہول گاندھی کے بشمول پارٹی کے تمام سرکردہ قائدین تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کے لئے مہم میں حصہ لیں گے۔