حسین ساگر لبریز ،عوام کو چوکنا رہنے احکام جاری

   

حیدرآباد ۔ 11 جولائی ( سیاست نیوز) شہر اور مضافات میں گذشتہ چار دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں حسین ساگر بھی پوری طرح لبریز ہوگیا ہے ۔ سیلاب کا پانی کوکٹ پلی نالہ کے ذریعہ حسین ساگر میں تیزی سے جمع ہورہا ہے ۔ حسین ساگر کی مکمل سطح آب 514.75 میٹرس ہے ۔ فی الحال حسین ساگر میں 513.50 میٹر پانی جمع ہوگیا ہے جس پر عہدیداروں نے فوری چوکسی اختیار کی ہے ۔ حسین ساگر میں مزید پانی جمع ہونے پر عہدیدار نالوں کے ذریعہ پانی کے اخراج کی تیاری کررہے ہیں اور عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ حسین ساگر شہر کا معروف ترین سیاحتی مرکز ہے ۔ پانی کی سطح میں اضافہ ہوجانے پر عوام کثیر تعداد میں حسین ساگر پہنچ رہے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ن