برلن : جرمنی کے شہر سولنگن میں تین افراد کی موت کا سبب بننے والے چاقو حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔جرمنی کے شہر سولنگن میں شہر کے قیام کی 650 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران چاقو سے مسلح شخص نے اطراف کے لوگوں کو اندھا دھند ہدف بنانا شروع کر دیا۔حملے میں ایک عورت سمیت 3 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔شہر میں وسیع پیمانے کی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔عوام سے محتاط رہنے کا اور اطراف میں کوئی مشتبہ شخص دیکھنے کی صورت میں پولیس کا اطلاع دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفتیش کا دائرہ شہری حدود کو عبور کر گیا اور کثیر تعداد میں سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔جرمن پولیس نے حملے کے ساتھ تعلق کے شبہے میں ایک 15 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔