حکومت اشیائے خوردنی پر جی ایس ٹی لگاکر غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے : پیس پارٹی

   

پرتاپ گڑھ: ملک میں عروج پر مہنگائی سے جہاں ایک جانب عوام پریشان ہے ،وہیں دوسری جانب حکومت دودھ ،آٹا و دال وغیرہ جیسی کھانے پینے کی بنیادی اشیاء پر جی ایس ٹی لگا کر غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کا کام کر رہی ہے ۔دودھ و آٹا جیسی بنیادی اشیاء پر جی ایس ٹی لگانا بچوں و غریبوں کے ساتھ شدید نہ انصافی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ،تب سے وہ اپنے سرمائے دار دوستوں کو فائدہ پہونچانے کا کام کر رہی ہے ،جبکہ عام عوام پر ٹیکس کا وزن ڈال کر ان کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ۔روز کمانے کھانے والا مزدور آج اپنے خاندان کا صحیح طریقے سے گزر بسر کرنے سے قاصر ہے۔